پاکستان کا افغانستان سے جماعت الاحرار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

February 17, 2017

پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان کی حکومت سے جماعت الاحرار کے خلاف کارروائی کامطالبہ کردیا۔

افغان مشیر قومی سلامتی سے ٹیلیفونک رابطے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جماعت الاحرارافغانستان میں موجود اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان کےخلاف دہشت گردی میں ملوث ہے جبکہ افغانستان کی حکومت متعدد بار مطالبے کے باوجود اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کر رہی۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے، اس کے خاتمے کے لیے باہمی قریبی تعاون ضروری ہے، افغان حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرے۔