سہون میں دہشتگردی کیخلاف کراچی میں جماعت اہلسنت کی ریلی

February 19, 2017

جماعت اہلسنت کے تحت سہون دھماکے اور دہشتگردی کے واقعات کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس تک جانے کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دیا گیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اولیاء اور بزرگان دین کے مزار امن پھیلانے کے لیے ہیں۔

جماعت اہلسنت کے تحت کراچی میں نکلنے والی ریلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی اجازت نہ ملنے پر شرکا نے آرٹس کونسل چورنگی پر دھرنا دے دیا۔

حاجی حنیف طیب، مولانا کوکب اوکاڑوی، ڈاکٹرمحمود اشرف ، مولانا مظفر حسین شاہ اور شاہ عبدالحق نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مزار پر جانے والے اور دھمال ڈالنے والوں میں فرق ہے، اولیاء کے مزار امن کے لئے ہیں۔