دی لیگوبیٹ مین کا پہلا نمبر، آمدنی4ارب 30کروڑ روپے

February 20, 2017

نارتھ امریکن باکس آفس پراس ہفتے بھی فلم’’دی لیگوبیٹ مین‘‘ کا راج رہا ۔4 ارب 30کروڑ روپے کما کر فلم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرس میک کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دی لیگو بیٹ مین‘‘ گزشتہ ہفتے ریلیز کی گئی تھی۔فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ’’دی لیگو مووی‘‘کا سیکوئل ہے ۔

فلم کی کہانی لیگو سے بنے سپر ہیرو بیٹ مین کے گرد گھومتی ہے، جس کے سامنے گوتھم شہر کو بچانے کا مشن ہے ۔و ہاں جوکرز کے روپ میں دشمن حملہ کردیتے ہیں اور پھر ایکشن سے بھرپور ہنگامہ شروع ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب فلم ’’ففٹی شیڈز ڈارکر ‘‘ اینا اور کرسچئن گرے کے ایک بار پھر ملنے کی داستان ہے ۔ کروڑ پتی بزنس مین کرسچئن اپنے ٹوٹے رشتے کو جوڑنا چاہتا ہے جبکہ اینا ماضی کو بھول کر آگے بڑھ جانا چاہتی ہے۔

اس بار کرسچئن اس رشتے کو اینا کی شرائط پر استوار کرنا چاہتا ہے لیکن ماضی کی تلخی ایک بار پھر انکے درمیان حائل ہوتی ہے۔

اداکارہ ڈکوٹا جانسن ایک بار پھر اینا اور جیمی ڈورنن کرسچئن گرے کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

فلم اس ہفتے مزید 2ارب 65کروڑروپے کماکردوسرے نمبر پر ہے ۔