پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج متوقع

February 20, 2017

پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کےلیے مینجمنٹ کی کوششیں جاری ہیں ، آج دبئی میں نجم سیٹھی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میںفائنل لاہور میںہونے یا نہ ہونے سے متعلق حتمی فیصلےکا امکان ہے ۔

پاکستان سپر لیگ ٹو ،جس کےلیے مینجمنٹ اعلان کر چکی ہے کہ فائنل لاہور میں ہوگا،اسی سلسلے میں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں اہم اجلاس دبئی میں ہورہا ہے ، جس میں پانچوں فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ شریک ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں فائنل سے متعلق حتمی فیصلہ ہو جائے گا کیونکہ اگر فائنل لاہور میں ہونا ہے تو پی ایس ایل مینجمنٹ کے اعلان کے مطابق کھلاڑیوں کی نئی ڈرافٹنگ 22 فروری کو کی جائے گی۔

پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے بیشتر کوچز اور آفیشل تو فائنل کےلیے پاکستان آنے کو تیار ہیں البتہ کھلاڑیوں کا اس حوالے سے یہی کہنا ہے کہ فائنل میں ابھی وقت ہے۔