غزہ :اسرائیل کےلیے جاسوسی کا الزام: تین ملزمان کو مو ت کی سزا

February 21, 2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری جوڈیشل کونسل کی ایک عدالت نےزیرحراست تین ملزمان کو اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر فوجی عدالت سے 14 ملزمان کو قید اورجرمانوں کی سزاؤں کے ساتھ تین ملزمان کو اسرائیل کے لیے مخبری کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت کے حکم پر تین ملزمان جن کی عمریں، 48، 67 اور 44 سال ہیں کو دشمن فوج کے لیے جاسوسی کے لیے پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

سزائے موت پانے والے ملزمان پر دیگر الزامات کے تحت دشمن کے لیے جاسوسی، فلسطینی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور دشمن کے ساتھ راہ و رسم رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت سے 44 سالہ ایک ملزم کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ 31 سالہ ملزم کو 12 سال قید با مشقت اور 26 سالہ ملزم کو دو سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔