عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال

February 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں سطلج کلب بھاولپور نے بلوچستان یونائیٹڈ کوئٹہ کو پنالٹی ککس میں 5-4سے، دوسرے میچ میں بلوچ کلب گوادر نے ایوب جان نوشکی کو پنالٹی ککس میں 5-4 سے، تیسرے میچ میں الشہباز نواب شاہ نے اے کے ایف سی کوئٹہ کو 2-0سے، چوتھے میچ میں پولیس بوائے نے فاروق جان کلب مچھ کو 3-0سے، پانچویں میچ میں اضغر غفار نوشکی نے دیبہ کلب کوئٹہ کو 1-0سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔