بھارت کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کروارہا ہے، حامد موسوی

February 22, 2017

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ افسوس ناک سانحہ تنگی کچہری ، چارسدہ عالمی دہشتگردی کا تسلسل ہے جس میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار قومی ہیرو ہیں، دہشتگردی پر مکمل قابو پانے ،دہشتگردوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکمران، سیاستدان سنجیدگی سے کام کریں، اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں انتشار و خلفشار اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروارہا ہے لہٰذا نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد اور پاک فوج کو مکمل سپورٹ کرنا ضروری ہے ، حکومت اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا براستہ افغانستان مسلسل شکار ہے ۔