قتل کیس کے تین ملزم بری

February 22, 2017

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے قتل کیس کے تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا جبکہ منشیات کیس کے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزائی سنائی گئی، قتل کیس میں رہائی پانے والے ملزمان ندیم اختر، سندھی گل اور ظاہر گل کے خلاف تھانہ بنی پولیس نے سائرہ بانو نامی خاتون کی درخواست پر ان کے شوہر شاہد لطیف کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا تاہم دوران سماعت استغاثہ کی طرف سے جرم ثابت نہیں ہو سکا جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا، دریں اثنا عدالت نے 1150گرام منشیات برآمد ہونے پر حراست میں لئے جانے والے ملزم ذوالقرنین کو چار سال پانچ ماہ قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی سزا پانے والے ملزم کو راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔