سلطان فریدی کا انتقال ،نماز جنازہ آج ہو گی

February 22, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر لینڈ سلمان فریدی کے بڑے بھائی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ڈائریکٹر فنانس سلطان فریدی مختصر علالت کے بعد منگل کو انتقال کرگئے،مرحوم کا جنازہ بدھ کو سلمان فریدی کی رہائش گاہ بی۔140 ،گلشن اقبال 13 ڈی ٹو سے اٹھایا جائیگا، نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فیض محمدی 13 ڈی ٹو گلشن اقبال میں ادا کی جائیگی ،تدفین عیسیٰ نگری کے قبرستان میں ہوگی۔