اقوام متحدہ‘روسی سفیرکی اچانک موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

February 22, 2017

اقوام متحدہ ( عظیم ایم میاں ) اقوام متحدہ میں متعین روس کے سفیر وٹلی چرکن اچانک انتقال کر گئے‘64سالہ تجربہ کار روسی سفیر کی اچانک موت کی وجہ اور تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔روسی سفیرمنگل 21فروری کو اپنا برتھ ڈے منانے والے تھے‘اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر ولادیمیر سفرنکوف کے مطابق سفیر اپنے سفارتی مشن کے دفتر میں بیٹھے کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی‘ انہیں نیویارک کے مشہور کولمبیا پریسبٹرین اسپتال لے جایا گیا جہاں گزشتہ صبح ان کی موت واقع ہوگئی‘وہ گزشتہ دس سال سے اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کی حیثیت سے متعین تھے اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے بااعتماد ساتھیوں میں سے تھے ۔ روسی وزیر خارجہ لاروف بھی اقوام متحدہ میں کئی سالوں تک روس کے سفیر رہ چکے ہیں۔