فلپائن:ساحل پر 20فٹ طویل مخلوق کا معمہ حل

February 24, 2017

فلپائن کے ساحل پر آنےوالی بیس فٹ طویل مخلوق کا معمہ حل کرلیا گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق دو دن تک مقامی آبادی کو حیران و پریشان رکھنے والی یہ سفید بالوں والی مخلوق کچھ اور نہیں بلکہ ایک مردہ وہیل مچھلی ہےجس کی موت دوہفتے قبل کسی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔