ہائیڈل برگ :مجمع پر کار چڑھانے والا جرمن نکلا

February 26, 2017

جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں لوگوں کے مجمع پر کار چڑھانے والا جرمن شہری نکلا۔ حکام کا کہنا ہے واقعہ دہشت گردی نہیں ہے، واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

جرمن حکام کے مطابق ہائیڈل برگ میں ڈرائیور نے کار مجمع پر چڑھا دی، حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرار ہونےکی کوشش کی، اس نے ہاتھ میں چاقو بھی پکڑ رکھا تھا ۔

تاہم پولیس نے فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، حملہ آور نوجوان جرمن شہری ہے۔