کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

February 26, 2017

پاکستان سپر لیگ ٹو کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے،کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مہیلا جے وردھنے کی جگہ کرس گیل کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے۔

دبئی میں آج بادلوں کا راج رہاجو وقفے وقفے سے برستے رہے ،میچ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے بارش تھمی لیکن پھر شروع ہوگئی تاہم اب دبئی میں بارش رک گئی ہے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے میچ شروع ہونے والا ہےتاہم میچ 15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا ہے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہو جائے گا۔

پاکستا ن سپر لیگ میںکراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کاآج کا میچ صرف کراچی کنگز ہی نہیں بلکہ لاہور قلندرز کی قسمت کا فیصلہ بھی کرے گا ۔کراچی کنگز کی ٹیم میچ جیتی تو لاہور قلندرز کی ٹیم سپر لیگ سے باہرہوجائے گی اور شکست کی صورت میں رن ریٹ کا گیم چلے گا تاہم کراچی کے کوالیفائی کرنے کے امکانات اس وجہ سے زیادہ ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈبڑے مارجن سے فاتح بنے تو لاہور کی ٹیم ایونٹ میں ٹھر سکے گی بصورت دیگر کراچی کنگز کی ٹیم اگلے مر حلے کے لئے کوالی فائی کر لے گی۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مہیلا جے وردھنے کی جگہ کرس گیل کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم نے اپنی وہ ہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔