چیئرمین کے پی ٹی کی گورنر سندھ سے ملاقات

February 28, 2017

گورنرسندھ محمد زبیر سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا اورملکی معیشت میں کے پی ٹی کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر)شفقت جاوید نے گورنر سندھ محمد زبیر کو پورٹ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے فروغ میں کراچی پورٹ کا کردار کا کردار نہایت اہم ہے اورملکی درآمدات اور برآمدات میں کے پی ٹی کی اہمیت سب پر عیاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔