بکرا…

March 01, 2017

نواب صاحب شکار کھیلنے کے شوقین ہیں۔
ہم ان کے ساتھ جنگل جاتے ہیں۔
ان کے لئے اونچے درخت پر مچان بناتے ہیں۔
دائیں بائیں بندوقوں والے بٹھا دیتے ہیں۔
ایک بندوق انھیں بھی دے دیتے ہیں۔
نیچے بکرا باندھ دیتے ہیں۔
بکرے کو دیکھ کر شیر یا بھیڑیا یا چیتا آتا ہے۔
بندوقوں والے تیار ہوتے ہیں۔
بکرا قربانی دیتا ہے،
شکار بھی مارا جاتا ہے۔
اس بار میں نے نواب صاحب سے عرض کیا،
’’جناب عالی! آج کل اتفاق سے ہمارے پاس کوئی بکرا نہیں ہے۔‘‘
نواب صاحب نے مسکرا کے کہا،
’’اس بار کوئی کرکٹر لے آؤ۔‘‘