پی ایس ایل کو بہت انجوائے کیا، سنگاکارا

March 04, 2017

کراچی کنگز کے کپتان سنگا کارا نے کہا ہے کہ میںنے اس ٹورنامنٹ کو بہت انجوائے کیا۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئےسنگاکارا نے کہا کہ کامران اکمل نے اچھی اننگز کھیلی۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوتے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اچھا ٹوٹل کرنےمیں کامیاب ہوئے جبکہ کامران نے اچھی بیٹنگ کی۔

ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ وہاب، کرس جارڈن اور حسن نے شاندار بولنگ کی ۔