کیمرے ………

March 17, 2017

پیر بابا مبشر علی شاہ ٹیلی وژن والی سرکار
یہ میرے آستانے پر لکھا ہے۔
کوئی خاتون آتی ہے۔
پوچھتی ہے، ’’میرا میاں کیا کر رہا ہے؟‘‘
میں بتاتا ہوں،
’’کیفے بیوٹی میں ٹی وی کے پاس بیٹھا لنچ کر رہا ہے۔
ساتھ میں اس کی سیکریٹری ہے۔‘‘
کوئی لڑکا آتا ہے۔
پوچھتا ہے، ’’میرے دوست اس وقت کہاں ہیں؟‘‘
میں مطلع کرتا ہوں،
’’ساتھ بیٹھے ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں۔‘‘
ایک بار ایک دوست نے پوچھا تھا،
’’یہ سب کیسے بتاتے ہو؟‘‘
میں نے ہنس کر کہا،
’’ساری دنیا کے ٹی وی سیٹ ہماری کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرے ہیں۔‘‘