شماری ……

March 18, 2017

’’آپ کے گھر میں کتنے موبائل فون ہیں؟‘‘
مردم شماری ٹیم نے دریافت کیا۔
’’ایک مہنگا والا امریکی فون ہے۔
گولڈن کلر، گلاس کور،
چونسٹھ جی بی میموری،
بارہ میگاپکسل کیمرا۔‘‘
میں نے بتایا۔
’’اور؟‘‘
’’اور ایک مہنگا والا کوریائی فون،
پنک کلر، ریڈ کور،
بتیس جی بی میموری،
سولہ میگاپکسل کیمرا۔‘‘
’’اور؟‘‘
’’اور ایک سستا والا ملائیشیا کا فون،
گرے کلر، سلور کور،
آٹھ جی بی میموری،
دو میگاپکسل کیمرا۔‘‘
’’اور؟‘‘
’’اور ایک معمولی چینی فون،
بلیک کلر، ود آؤٹ کور،
الزائمر پیشنٹ میموری،
موتیا آنکھوں جیسا کیمرا۔‘‘
’’اور؟‘‘
’’بس!‘‘
’’اور دس سال سے کم عمر کے کتنے بچے ہیں؟‘‘