عملہ فیلڈ میں جا چکا، مردم شماری فارم تبدیل نہیں ہو سکتا،آصف باجوہ

March 18, 2017

چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مردم شماری کے فارم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی، عملہ فیلڈ میں جاچکا ، معذور افراد اور خواجہ سراوں کا فارم میں اب ذکر نہیں کرسکتے،متعلقہ عملہ ہاتھ سے نئے کوڈزکے تحت اندراج کرے گا۔

چیف شماریات نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوںنے کہا کہ فارم میں تبدیلی ابھی مشکل ہےکہ فیلڈ میں فارم ابھی جا چکے ہیں،کام شروع ہو چکا ہے،سپریم کو رٹ نے بھی یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس وقت یہ فارم تبدیل کرنا مشکل ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ کوڈز کے مطابق ہدایات جاری کردی ہیں امید ہے کہ کچھ نہ کچھ ڈیٹا ہمارے پاس آ جائے گا،نئے کوڈز کے تحت مرد شماری کا عملہ ہاتھ سے فارم پرمعذور افراد اور خواجہ سراوں کا اندراج کرے گا،مرد ڈس ایبل کی لئے 4 عورت ڈس ایبل کے لیے 5 اور مخنس ڈس ایبل کے لیے 6 ہو گا-

آصف باجوہ نے یہ بھی کہا کہ فوج کی کم وقت کے لیے دستیابی کے باعث اہم سرویز موخر کردیےگئے ہیں ۔اس دفعہ ایک بلاک کے لیے فوج 10 دن کے لیے ملی،پچھلی دفعہ ایک بلاک کے لئے فوج 15 دنوں کے لئے تھی-