ضلعی سطح پر ایڈمٹ کارڈکے اجرا پر طارق محبوب و دیگر کی میٹرک بورڈ کو مبارکباد

March 20, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریاضی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق محبوب، محمدعرفان، پرویز محفوظ، محمد اسلم اور دیگر نے ثانوی تعلیمی بورڈ میں پہلی مرتبہ امتحانی ایڈمٹ کارڈ کے ضلعی سطح پر حب سینٹر سے اجرأ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سعیدالدین، قائم مقام ناظم امتحان خالداحسان کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہت آسانی ہو جائے گی۔