حمائمہ ملک اور میکال اپنی نئی فلم ’قید‘ کی فلمبندی کراچی میں کرینگے

March 21, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اداکارہ حمائمہ ملک اور اداکار میکال حسن ماہ رواں میں کراچی میں اپنی نئی فلم قید کی شوٹنگ میں شرکت کے لیے آئیں گے۔ میگا کاسٹ پر مبنی اس فلم کو سیماطاہر ڈائریکٹ کررہی ہیں۔ جبکہ فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکار آصف رضا میر اور شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔