ڈگری : میر محمد تالپور کی ہمشیرہ انتقال کر گئی

March 21, 2017

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری کے صحافی میر محمد تالپور کی چھوٹی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ ڈگری پریس کلب کے سرپرست اعلی اشفاق احمد اشفی صدر سید محمد علی ہاشمی افتخار احمد رانا نصیر احمد قریشی محمد ادریس قریشی فرحان منہاج محمد عامر اصغر اور دانش جٹ سمیت دیگر متعدد رہنمائوں نے صحافی میر محمد تالپور کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔