پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا لندن میں اجتماع

March 21, 2017

لندن( سعید نیازی/ مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا ایک اجتما ع گزشتہ روز لندن کے علاقے والتھم سٹومیں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے نظریہ بردار ارکان نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام سینئر ،جونیئر اور بزرگ ارکان عوامی امنگوں اور خواہشات کی تکمیل کیلئے نظریات پر قائم رہنے اور اس پر عمل کو اہمیت دیتے ہیں،تقریب میں پی ٹی آئی یوکے چیمبر کے بانی رکن نذیر ملہی، شہباز خان ،عاصم خان، منصور ضیااور دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر پینل کاتعارف کرایاگیا اورارکان نے اپنے تجربات اور مستقبل کے عزائم سے آگاہ کیا، فرزانہ مختار، وسیم جنجوعہ بلال عظیم ، عرفان یونس اور گزشتہ سال کے منتخب باڈی میں شامل نہ ہونے والے ارکان ایک دفعہ پھر نئے سے آغاز کونظریاتی کارکنوں کی اولین ترجیح قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ہم نے جہاں سے کام چھوڑا تھا وہیں سے ابتدا کریں گے اور ایک ایسا سٹرکچرتیارکریں گے جس میں نئے آئیڈیاز بروئے کار لائے جائیں گے او رمناسب میڈیا مینجمنٹ پر توجہ دی جائے گی، نئے ارکان کی تربیت اور ترقی پر توجہ دی جائے گی، دوسروں کے ساتھ پالیسیوں کے معاملے میں رابطے کریں گےادارہ جاتی ترقی پر توجہ دی جائے گی دوسروں کے ساتھ عملی تعلقات کو مستحکم کیاجائے گا ارکان کی ذہنی اور عملی صلاحیت کواجاگر کیا جائے گا، اور پی ٹی آئی یوکے کیلئے ایک معیاری آپریشنل طریقہ کار وضع کیاجائے گانظریات برداروں نے اجلاس میں شریک تمام ارکان خاص طورپر شہباز خان، نذیر ملہی، منصور ضیا، خواجہ نادر، عشما معین، فہد سلیم، عمران درانی، محمد شکیل احمد ،عمیر ملک، بخت عالم کوہستانی، نسرین مطلب،جابر فاروق چوہان، زاہد ایم آفریدی، چوہدری صارم، علی فیصل خاں ، ملک علی، علی خواجہ، رضوان احمداور دوسروں کا شکریہ ادا کیا۔لندن میں جہلم کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی پی ٹی آئی یوکے کے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے نظریاتی گروپ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ان کی اس یقین دہانی کاشکریہ ادا کیاگیا بعد ازاں عادل راجہ کاشف اورچوہدری تبریز اوراہ نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔