وہاڑی :شادی ہال کے بیت الخلا میں پانی کی جگہ تیزاب‘3افرادجھلس گئے

March 21, 2017

وہاڑی( نمائندہ جنگ)مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران نا معلوم افراد نے لو ٹوں میں مبینہ طور پر تیز اب ڈال دیا ، واش روم استعمال کرنے والے ایک تین سالہ بچہ سمیت تین افراد جھلس کر شد ید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہا ئشی رانا عمر نے بتایا کہ اسکی دعوت ولیمہ مقامی شادی ہال میں ہوئی جس میں مہمانوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی اس دوران عبداللہ نا می تین سالہ بچے کو والدہ واش روم لے گئی اس نے لوٹے میں پہلے سے موجود پانی سے جو نہی بچے کو دھو نا چا ہا اور پا نی ڈالا تو بچے نے رو نا شروع کردیا ، جبکہ بچے کی والدہ نے اپنے ہاتھوں پر پا نی ڈالا تو اسکے بھی ہا تھ جھلس گئے اور بچہ بھی جھلس گیا اسی دوران ایک دوسری لیٹرین میں بھی یہی حادثہ پیش آیا ، شرکاء کو جیسے ہی صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے ہا ل کی انتظامیہ کو اطلا ع دی تو ہا ل کے دونوں منیجر مبینہ طور پر موقع سے فرار ہو گئے لو احقین نے اپنی آمد آپ کے تحت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہا ں ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے پو لیس تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او سوار خاں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کردیا۔