سکولز سربراہان کو کمپیوٹر ٹیب خریدنے کی ہدایت

March 22, 2017

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے سرکاری سکولز کیلئے اینڈرائیڈ سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام سکولز سربراہان کو کمپیوٹر ٹیب خریدنے کی ہدایت جاری کردی ۔ سکولز سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایک اعشاریہ تین کوارڈ کور پاور کے حامل ٹیب خریدے جائیں۔ مارکیٹ میں موجود مختلف کمپنی کے ٹیب دستیاب ہیں جن کی مالیت 8 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے تک ہے۔