ڈراما فلم ’چرچل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

March 22, 2017

تاریخی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور برٹش وار ڈرامافلم چرچل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوناتھن ٹیپلزکے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ڈی ڈے سے24گھنٹے قبل اْٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں چرچل کا مرکزی کرداربریان کاکس نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جان سلیٹری،مرنڈا رچرڈسن،جیمز پیورفائے اور ایلا پرنل شامل ہیں۔

نِک ٹوسیگ اور پال وین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔