کراچی میں قطر اسپتال سے ایک دن کا بچہ اغوا کرلیا گیا ہے۔ خاتون اغوا کار ڈاکٹر بن کر بچے کی دادی کے پاس آئی۔ روتے بچے کو چپ کروانے کے لیے دادی کی گود سے لیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے قطر اسپتال میں ملزمہ نے ڈرامائی انداز اپنایا۔ پہلے قطر اسپتال میں داخل ہونے والی حاملہ خاتون کی ساس سے اسپتال میں دوستی کی اور پھر بچے کی پیدائش کے بعد اسے والد کو دینے کے بہانے دادی سے لیا اور فرار ہوگئی۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی اغوا کار خاتون کو اسپتال کا عملہ جانتا ہے۔ایس پی اورنگی ٹاون حسن سردار کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔