نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب

March 24, 2017

نیویارک میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس نے بھی شرکت کی ہے۔

تقریب میں انٹونیو گوٹیریس کہتے ہیں کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا ہے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے تقریب میں یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے بھی گائے۔