مردم شماری:معلومات خفیہ رکھنےکیخلاف پی پی کی درخواست

March 24, 2017

سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لئے فاروق ایچ نائیک کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے،ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ حکومت کو 3اپریل تک کا نوٹس جاری کردیا ،عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں بتایا جائے کیا درخواست قابل سماعت بھی ہے؟

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مردم شماری غیر منصفانہ ہورہی ہے،سندھ میں رہائش پزیرغیر ملکیوں کو بھی سندھ کےباسیوں کےطور پرگناجارہاہے،جوغلط ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہناتھاکہ ہم نےمعلومات کوخفیہ رکھنےکےقانون کو چیلنج کیاہے،مردم شماری میں غیرملکیوں کوشامل کرنےپربھی اعتراضات اٹھائےہیں،مردم شماری پر معلومات خفیہ رکھنا خلاف آئین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مردم شماری شفاف نہ ہوئی توآگےچل کربہت مسائل کا سامنا ہوگا۔