اداکاراکشے کھنہ 42برس کے ہوگئے

March 28, 2017

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے زندگی کی 42 بہاریں دیکھ لیں۔ہمالیہ پترا سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے اکشے کھنہ 28 مارچ 1975 کو ممبئی میں معروف اداکار ونود کھنہ کے گھرپیدا ہوئے۔ 3 لاوارث ، آ اب لوٹ چلیں ، ریس ، ہمرازاور گاندھی مائے فادر میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے فلم فئیر ایوارڈز حاصل کئے ۔تیس مارخان،آجا نچ لے،سلام عشق ، نقاب اور بارڈر اکشے کھنہ کی کامیاب فلمیں ہیں۔ بھائی بھائی، ڈولی سجا کے رکھنا، ہلچل اور دہلی سفاری باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں۔