فلم وائسرائے ہاؤس کا موضوع ہندوستان کی تقسیم ہے، ہما قریشی

March 28, 2017

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی اپنا بین الاقوامی ڈیبیو گوریندر چڈھا کی فلم وائسرائے ہاؤس سے کررہی ہیں، اور اداکارہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی تقسیم کی کہانی میں انہوں نے اپنی جان لگادی ہے۔بھارتی نژاد ڈائریکٹر گریندر چڈھا کی فلم وائسرائے ہاؤس کی کہانی 1947 میں ہونے والی پاک بھارت تقسیم اور اس کے انسانوں پر پڑنےوالے اثرات کے گرد گھوم رہی ہے۔ہما قریشی نے پی ٹی آئی کو اپنی بین الاقوامی ڈیبیو فلم کے بارے میں بتایا کہ یہ فلم میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے،اور اس کیلئے میں نے دن رات محنت کی ہے۔فلم میں ہیو بونیول، گیلین اینڈرسن، ہما قریشی اور منیش دیال اہم کردار ادا کررہے ہیں، فلم گینگ آف واسع پور کی اداکارہ فلم میں مسلم لڑکی عالیہ کا کردار ادا کررہی ہیں جو ایک ہندو لڑکے کے پیار میں مبتلا ہوجاتی ہے،جو وائسرائے ہاؤس میں کام کرتا ہے مگر سرحدوں کی نئی ترتیب سے وہ الگ ہوجاتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تقسیم اور پیار کی کہانی ہے، جو اس وقت کی ہے جب آخری وائسرائے ہندوستان آتا ہے اور آزادی دے کر ہندوستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ وہاں ایک ہندو ملازم لڑکا اور مسلم ترجمان لڑکی گھر کے کام کرتے ہیں اور ملک جل رہا ہوتا ہے۔ یہ ایک بہت حساس موضوع ہے۔ ہیو اس میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کردار ادا کررہے ہیں،جس کے پاس اختیار ہوتا ہے بھارت کو واپس وہاں کے باسیوں کے حوالے کرنے کا اور ہما قریشی ان کی مسلم ترجمان کا کردار ادا کررہی ہیں۔ بدلہ پور کی اداکارہ اپنی بین الاقوامی ڈیبیو فلم کی کہانی کے سحر میں ہیں،جو گریندر کی گزشتہ فلموں سے متحیر تھیں، میں یہ فلم کرنے کیلئے بہت پرجوش تھی کیونکہ گریندر ایک سیلیبریٹی ڈائریکٹر ہیں، ان کے کام نے ہمیشہ مجھے متحیر کیا، مگر اس کے علاوہ وہ ایک بھارتی پنجابی ہیں جو برطانوی شہریت کی حامل ہیں، اور ہندوستان کی تقسیم کے بارے میں فلم بنارہی ہیں۔ اور وہ ایک عورت ہیں، اس لئے میں یہ دیکھنا چاہتی تھی یہ سب کیسے ہوتا ہے۔جب میں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے یہ معلوم ہوا کہ مجھے یہ کردار کیسے ادا کرنا ہے۔ہدایتکارہ نے بہت خوبصورت اور حساس فلم بنائی ہے۔ہما قریشی نے بتایا کہ بھارتی فلم بینوں کیلئے فلم کو ہندی میں ڈب کیا جائے گا۔میں یہ چاہتی ہوں کہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں۔ہم اس کی ہندی میں بھی ڈبنگ کررہے ہیںکیونکہ فلم مکمل طور پر انگریزی میں ہے۔فلم اگست میں بھارتی سینماؤںمیں ریلیز کی جائے گی۔وین ڈیزل دپیکا پاڈوکون کے گرو بن گئے۔