زکوۃمستحقین کا ڈیٹاکمپیوٹرائزڈ کرنیکا آغاز

March 28, 2017

سرگودھا(نمائندہ جنگ)حکومت نے مستحق اور غیر مستحق افراد کی نشاندہی کو یقینی بنانے کیلئےزکوٰۃ مستحقین کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنا شروع کردیا تاکہ کسی مستحق کی حق تلفی نہ ہوسکےاوراس سلسلہ میں ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے جہاں کسی بھی شکایت کی صورت میں مستحق افراداپنی شکایت درج کرواسکے گا۔ مستحق شخص کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اس کی پہچان ہوگا ۔