سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کی قلت سنگین ہوگئی، شاہین احسان

March 28, 2017

سرگودھا (نامہ نگار) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہسرگودھا شہر اور گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے مختلف علاقوں جناح کالونی‘ سیٹلائٹ ٹاؤن‘ بلاک 15‘ 10‘ 29 سمیت مختلف بلاکوں اور کالونیوں میں پینے کا پانی بند ہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کا پانی مہنگے داموں خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ہر دن مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے گرمی کا آغاز ہوتے ہی پانی غائب کردیا گیا اور سرگودھا شہر میں پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا ہے۔