تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حقیقی اپوزیشن ہے، گوہر اشرف

March 28, 2017

عباسپور (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے ممبر گوہر اشرف قریشی نے محمودگلی کے مقام پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اس وقت انصاف دلوانے کیلئے حقیقی اپوزیشن کی ضرورت ہے جو تحریک انصاف کے علاوہ ممکن نہیں آزاد کشمیر میں کرپشن و اقرباء پروری اورلوٹ مارکابازار گرم ہوچکا ہے عوام علاقہ بھی اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ عباسپور کی طرف سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپورکردار اداکرینگے اوربیرسٹر سلطان محمود کے نقشے قدم پر چلنے کی پوری کوشش کریں ہم لوگ ان کیساتھ ہیں اس وقت ملک ہرطرف سے مختلف بحران میں ہے۔ ان حالات میں ہمیں بیرسٹر سلطان کی طرح بلند حوصلے اور اچھے سوچ والے انسان کے ساتھ چلنا چاہئے جو عوام کے اندرحقیقی اپوزیشن کاکردار اداکرکے عوام کے چھوٹے بڑے مسائل حکمرانوں کے گوش گزار کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں اس کیلئے ہمیں پی ٹی آئی سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں نظرآتا۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی پاکستان میں حکومت بنائے گی اورکامیابی سے الیکشن 2018 ء میں کامیاب ہوگی۔