انسانی حقوق کا تصور اسلام اور پیغمبر اسلام ؐ نے دیا، غلام مرتضیٰ

March 28, 2017

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا ہے کہ تاریخ عالم میں انسانی حقوق کا تصور اسلام اور پیغمبر اسلام ؐ نے دیا۔ زندگی حقوق و فرائض سے عبارت ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ؐکو خوش کرنے کیلئے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ اسی میں فلاح اور نجات ہے۔ان خیالات کاظہارانہوں نے پی پی 65اقبال ٹاؤن میں میلادمصطفیٰ ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری نے کہاکہ محبت مصطفی ٰؐہی محبت خدا ہے۔عشق مصطفی ٰؐاورکردار کی مضبوطی سب سے بڑا اثاثہ ہے اس کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے۔اسلام جبر کا نہیں امن محبت،سلامتی اور اخلاق و کردار کی بہترین حالت کا نام ہے۔