ذوالفقار بھٹوکی برسی پر پیپلز پارٹی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی: منظور لُنڈ

March 28, 2017

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور خان لُنڈ ،باباطاہر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہاہےکہ چار اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 38ویں برسی پر پیپلز پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ بھرپور کرے گی ۔ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان سے بھی پیپلز پارٹی کے کارکن وراہنما چار اپریل کو گڑھی خدابخش بھٹوجائینگے اور برسی کے موقع پر بھٹو وز کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائینگے اور دعائیں مانگیں گے ملکی سیاست میں تبدیلی کی ہوا ئیں چلنے والی ہیں پیپلز پارٹی بھٹو والی پیپلز پارٹی بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اور جیالوں کی جماعت ہے اور آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔