دھرمشالہ:بھارت کی فتح یقینی،جیت کیلئے 87 رنز مزید درکار

March 28, 2017

دھرم شالا (نیوز ایجنسیز) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رویندرا جدیجا نےبھارتی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے اور میزبان ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے محض 87 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم 332 رنز پر پویلین لوٹ گئی،جدیجہ نے 62 اور ساہا نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم نے مشکل وکٹ پر پہلی اننگز میں 32 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ڈیوڈ وارنرچھ، کپتان اسٹیون اسمتھ 17، اوپنر میٹ رینشا آٹھ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔گلین میکس ویل نے چوتھی وکٹ کیلئے ہینڈز کومب کے ساتھ56رنز جوڑے ۔ میکس ویل45 ،میتھیو ویڈ25رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جدیجا، ایشون اور امیش یادو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو فتح کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 19رنز بنا کر اپنی فتح کی امیدیں روشن کر لیں۔