ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی کاوشوں سے وادی نیلم کے سیکڑوں گھر روشن

March 28, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی کاوشوں سے وادی نیلم کے سیکڑوں گھر روشن ہوگئے ہیں ۔ ویب سائٹ کے مطابق انٹی گریٹڈ کمیونٹی بیسڈ رسک ریڈکشن پروگرام کے تحت مقامی دیہاتیوں کی مدد سے ایک نظام مرتب کیا گیا جس سے بلند و بالا پہاڑوں پر تقریباً 400؍ گھروں کو بجلی ترسیل کی گئی ۔ اس نظام کے تحت 2ہائیڈرو الیکٹرک یا ہائیڈل پاور سسٹم بنائے گئے جو 50 کے وی اے بجلی پیدا کرتے ہیں اور ہر گھر سے 2ڈالر ماہانہ لئےجاتے ہیں جو کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے نئے رکن بنانے کیلئے مختص کردی جاتی ہے ۔