گوجرانوالہ: ساس اورنند نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی

March 29, 2017

گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔ خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

صدر پولیس کے مطابق باسی والا کی رہائشی خاتون کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی، گھر میں ساس بہو کے جھگڑے معمول تھے۔ آج مبینہ طور پر ساس اور نند نے مل کر خاتون پر پیٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔

خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے علاج کے لئے لاہور کے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔