وینا ملک کا شو بزنس کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ

April 06, 2017

ترجمعہ و تلخیص : وینا ملک کو خبروںمیں’ان ‘ رہنا خوب آتا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں ہی وہ اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع کے معاملے پر خبروں پر چھائی ہوئی تھیں۔ بلاآخر وہ قصہ ختم ہوا اور دونوں کی صلح کرادی گئی۔

وینا ملک کی اب خبروںمیں’ان‘ ہونے کی وجہ شہرت ان کا شوبز میں واپسی کا فیصلہ ہے۔انہوں نے اپنی شادی کے بعدمکمل طور پر شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس دوران اچانک خبریںآئیںکہ وینا اور اسد کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیںجس کے بعد انہوںنے شوبز نس میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبریں گرم ہیںکہ ان کی شوبزنس میںری اینٹری الگ ہی انداز میں ہورہی ہے۔ ۔۔یہ ’اندازجداگانہ ‘ کیا ہےفی الحال اسے سرپرائز ہی سمجھئے۔

وینا ملک ہمیشہ ہی لوگوں کی تنقید کا نشانہ رہی ہیں مگر اس بات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ عوام ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، وینا کرتی وہی ہیں جو ان کا دل کرتا ہے۔

وینا کے اس فیصلے کے پیچھے کیا اصل وجوہات کیا ہیںیہ بتانا فی الحال تو بہت مشکل ہے مگرکئی سوال ہیں جو وینا کا دیر تک پیچھا کرتے رہیں گے۔ مثلاً:

اگر ان کی شادی شدہ زندگی پرسکون انداز میںگزر رہی ہے توپھر بھلا واپسی کیا معنی رکھتی ہے؟

۔۔اور۔۔کیا اسد وینا ملک کی واپسی پر خوش ہیں؟ اگر ہاں تو وینا نے پہلے شوبز کو خیرباد کیوں کہہ دیا تھا؟