پاک بھارت مذاکرات سےکلبھوشن کی جان بچ سکتی ہے،مانی شنکر

April 13, 2017

کانگریس کے رہنما مانی شنکر آئیرنے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کاعمل بحال کیاجائے،اس سے کلبھوشن یادیو کی زندگی بھی بچ سکتی ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکر آیئرنےوزیراعظم نریندرمودی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر بھارت کےپاس بھی کوئی کلبھوشن جیسا پاکستانی قیدی ہوتو ڈیل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوچاہیے کہ پاکستان کوآگاہ کرے کہ نئی دلی مذاکرات کاعمل بحال کرناچاہتاہے۔ اگر مذاکرات کاعمل جاری رہتاتوممکنہ طورپر جادیوکوسزاسنائے جانےجیسا واقعہ ہوتاہی نہیں۔

سابق سفارتکارکاکہناتھاکہ جادیوکے لیے عاصمہ جہانگیر اور اعتزازاحسن جیسےوکلاکی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔