فری اسٹائل ریسلنگ کا فروغ ،3عالمی ریسلرز لاہور پہنچ گئے

April 15, 2017

پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ کے فروغ کےلئے3عالمی ریسلرز لاہورپہنچ گئے۔

عالمی شہرت یافتہ تینوں پہلوان غیرملکی پرواز کےذریعے استنبول سےلاہور پہنچے ، ان پہلوانوں میں بادشاہ خان،بمبئی کلرز اور ٹنی آئرن شامل ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ یہ ریسلرز پاکستانی پہلوانوں کو فری اسٹائل ریسلنگ کی تربیت دیں گے،لاہورایئرپورٹ پر پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے نمائندوں نےمہمان پہلوانوں کا استقبال کیا۔