تھرپارکر:24گھنٹوں میں مزید 5مور مرگئے

April 17, 2017

تھرپارکرمیں موروں میں ایک بار پھررانی کھیت کی بیماری پھیل گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 مور مرگئے ہیں،جس کے بعد مرنے والے موروں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھر میں رانی کھیت نامی بیماری کے باعث موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے،آج ڈیپلو کے گائوں کڑکاسر میں 2 جبکہ ڈیڈ سڑو میں 2مور مرگئے ہیں۔

حکام کے مطابق موروں کی اموات رانی کھیت نامی بیماری اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب ہوئیں،گزشتہ 4روز میں 60مور جان سے گئے ہیں جبکہ جن علاقوں سے اموات کی اطلاعات مل رہی ہیں ان دیہات میں ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں۔