ماتھے سے کیلیں ٹھوکنے والا امریکی شخص،عالمی ریکارڈ قائم کردیا

April 20, 2017

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں، لیکن اِن میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو شہرت پانے کیلئے نہ صرف خطرناک کرتب پیش کرتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کردیتے ہیں۔

امریکا کے ایک طاقتور شخص نے ماتھے کے ذریعے کیلیں ٹھوکنے کا کارنامہ پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ریسلر John Ferraro نے اپنے ماتھے کے ذریعے صرف 2 منٹ میں 38 کیلیں لکڑی کے تختے پر ٹھوک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے اس قبل یہ ریکارڈ 2 منٹ میں20 کیلیں ٹھوکنے کا تھا۔