شہریوں کے اعتراض کے باوجود منظور کیاجانیوالا متنازع منصوبہ منسوخ

April 21, 2017

ہالا(نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی نیوسعیدآبادکی جانب سے شہریوں کے اعتراض کے باوجود منظور کیا گیا نالیوں کی تعمیر کا متنازع منصوبہشہریوں کی مزاحمت کے بعد ختم کردیاگیا۔ 55لاکھ روپے کی لاگت کے ساتھ وارڈ 5سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں کی تعمیر کیلئے ٹھیکیداروں نے بھاری کمیشن ادائیگی کرکے ٹھیکے حاصل کئے تھے منصوبےمنسوخی کے نتیجے میں ٹھیکیداروں کا کمیشن اور بلدیہ کی ایڈوانس رقم کا مستقبلمعمہ بن گیا ہے۔ کمیشن کے لالچ اور جیالوں کو نوازنے کیلئے پینے کے پانی،اسکولز،اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے ،قبرستان کی توسیع ،کھیل کے میدانوں اور دیگر بنیادی ضروریات کو نظر انداز کرکے پہلے سے بار بار تعمیر ہونے والی گلیوں اور نالیوں کی از سر نو تعمیر کے ٹھیکے الاٹ کردیئے گئے تھے۔ کئی برسوں سے ٹاؤن کمیٹی کے کروڑوں روپے کے اثاثے کمیشن کے لالچ میں ضائع کئے جانے کے خلاف نیوسعیدآباد شہری اتحاد،سندھ سماجی تنظیم اور دیگر شہریوں نے عدالتوں میں کرپشن اور کمیشن کی شفاف تحقیقات کیلئے درخواستیں دائر کردی ہیں۔