بلدیہ وسطی کے ملازمین کیلئےحج قرعہ اندازی کی تقریب

April 21, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں ملازمین کو قرعہ اندازی کے زریعے حج پربھیجے جانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں حج کے لئے منتخب ہونے والے خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا ،تقریب میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر اختر شیخ اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے قرعہ اندازی کے زریعے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم ربِ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے اس نیک کام کے لئے ہمیں منتخب کیا ۔