سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش

April 21, 2017

اسلام آباد (صباح نیوز) پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ جمعرات کی دوپہر سنایا گیا۔ اس فیصلے کا پوری قوم کے علاوہ دنیا بھرمیں انتظارکیاجارہاتھا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد لاکھوں صارفین نے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کا رخ کیا تاکہ تفصیلی فیصلے کے مندرجات دیکھ سکیں تاہم تھوڑی دیربعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔ ہزاروں افرادکو ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران ویب سائٹ پر کچھ دیکھا نہیں جارہا تھا۔