جسٹس کھوسہ کا اختلافی نوٹ صفحہ5سے شروع ہوکر192پر ختم ہوتاہے

April 21, 2017

اسلام آباد ( آن لائن ) پاناما لیکس کیس کے فیصلہ کی ابتداء پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے اختلافی نوٹ سے ہوتی ہے جو صفحہ نمبر 5 سے شروع ہو کر صفحہ 192 پر اختتام پذیر ہوتا ہے ، جسٹس اعجاز افضل خان کا فیصلہ صفحہ نمبر 193 سے شروع ہوکر 237 پراختتام پذیر ہوتا ہے۔جسٹس گلزار احمد کا اختلافی نوٹ 239 صفحہ سے 282 صفحات تک جاتا ہے ، بینچ کے چوتھے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کا تحریر کردہ فیصلہ صفحہ نمبر 283 سے شروع ہوکر 323 صفحہ پر ختم ہوتا ہے جبکہ بینچ کے پانچویںرکن جسٹس اعجاز الاحسن کی طرف سے تحریر کردہ فیصلہ صفحہ نمبر 324 سے شروع ہوکر صفحہ نمبر 545 پر ختم ہوتا ہے آخری چار صفحات پر تین ممبران کا اکثریتی فیصلہ ثبت کیا گیا ہے۔