روسی عوام ووٹ سے میرا جانشین منتخب کریں گے، پیوٹن

April 21, 2017

ماسکو (جنگ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کے جانشین کا انتخاب روسی عوام بیلٹ باکس کے ذریعے کریں گے۔ روس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد آئندہ برس مارچ میں کیا جائے گا۔ ابھی تک روسی صدر نے ان انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تاہم اگر انہوں نے حسب توقع حصہ لیا تو یہ ان کی چوتھی مدت صدارت ہو گی۔