مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

April 23, 2017

سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں فائرنگ کرکے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو چاڈورہ کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے شہریوں پر بدترین تشدد کیا اور اس دوران بھارتی فوجیوں اور نوجوانوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں مجاہدین کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔